وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے ملنے سے انکار

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے 17ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان  کے شرکاء سے ملاقات سے انکار کر دیا۔

نیشنل ورکشاپ بلوچستان کےشرکاء نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کے کسی ایم پی اے یا ایم این اے نے بھی ورکشاپ میں شرکت کرنے والوں سے ملاقات نہیں کی۔ شرکاء کو کھانے کے طور پر صرف پیکٹڈ خوراک فراہم کی گئی۔

بلوچستان کے سینئر وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ورکشاپ کے شرکاء سے ملاقات نہ کرنا روایات کے بالکل خلاف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ رویہ پشتون، بلوچ اور اسلامی ثقافت کی روح کے بھی برعکس ہے۔

انہوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو بلوچستان آنے کی دعوت دی اور کہاآئیں اور دیکھیں کہ ہم آپ کا کتنا عزت و احترام کرتے ہیں، ہم آپ کو پشتون اور بلوچ روایات کے مطابق کھانا بھی دیں گے اور عزت بھی کریں گے۔

سردار عبدالرحمان کھیتران نے کہا کہ انہیں اس صورتحال پر بہت دکھ ہوا ہے اور سوال کیا کہ فیلڈمارشل سے زیادہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی کیا مصروفیت ہے؟ فیلڈمارشل نےپاکستان بھرسےآئے شرکا کیلئے 5 گھنٹے نکالے

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم پیکٹڈ کھانے نہیں دیں گے بلکہ دسترخوان سجائیں گے اور بطور احتجاج ہم آپ کا دیا ہوا کھانا نہیں کھا رہے۔

Scroll to Top