کوئٹہ اور کیچ میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز،فتنہ الہندوستان کے 18 دہشتگرد ہلاک، بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ اور کیچ میںسکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان کے 18 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان میں دو مختلف آپریشنز میں دہشتگرد مارے گئے اور ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق کوئٹہ کے چلتن پہاڑی علاقے میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر فورسز نے کارروائی کی، جس کے دوران 14 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ اسی طرح ضلع کیچ کے علاقے میں آپریشن کے دوران مزید 4 دہشتگرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک دہشتگرد مختلف تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے۔سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور اس طرح کے آپریشنز جاری رہیں گے۔





