محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ بالائی پہاڑی علاقوں میں سردی میں اضافے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبے کے میدانی اضلاع جن میں پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ اور چارسدہ شامل ہیں، وہاں دن کے اوقات میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے وقت ہلکی دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔ادارے کے مطابق سوات، دیر، کوہستان، چترال، مانسہرہ اور ابیٹ آباد جیسے بالائی اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ صبح کے وقت دھند کے باعث بعض علاقوں میں حدِ نگاہ میں کمی ہو سکتی ہے، جس کے پیش نظر شہریوں کو سفر کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ادھر صوبے کے دیگر حصوں میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں تاہم سردی کی شدت میں بتدریج اضافہ متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں رواں ہفتے موسم مجموعی طور پر خشک رہے گا جبکہ دن کے اوقات میں درجہ حرارت معتدل اور رات کے وقت ٹھنڈ میں اضافہ ہو گا۔





