پی ٹی آئی کے سبق رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ سیاسی درجہ حرارت کم نہ ہونے کی صورت میں وفاق خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگا سکتی ہے۔
فواد چودھری نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی استحکام کے لیے ضروری ہے کہ سیاسی کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کی جائے اور تمام فریقین کے درمیان بات چیت کو فروغ دیا جائے۔
فواد چودھری نے مزید کہا کہ لاہور میں قید کارکنوں کو تین سال بعد ضمانت پر رہا کیا جانا چاہیے اور خواتین کارکنوں اور غریب کارکنوں کو ریلیف ملنا چاہیےانہوں نے کہا کہ تقریباً 34 ہزار کارکن مختلف کیسز میں ملوث ہیں جن میں 90 فیصد کو قانونی مدد نہیں ملی۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو جیل میں سہولیات فراہم کی جائیں اور 9 مئی کے بعد تحریک انصاف کا تنظیمی ڈھانچہ ختم ہو چکا ہے۔
فواد چودھری نے مزید کہا کہ سیاسی رہنماؤں جیسے شاہ محمود قریشی، اعجاز چودھری، عمر چیمہ اور یاسمین راشد ایک پیج پر ہیں اور انہیں موقع دیا جانا چاہیے کہ وہ آگے آئیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان سزایافتہ ہیں، کابینہ تشکیل نہیں دے سکتے، طارق فضل چودھری
انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی بحالی ممکن نہیں اور نارمل حالات کی بحالی کے لیے مصالحت اور ریلیف ہی واحد راستہ ہے، سیاسی رہنماؤں کا اتفاق ہے کہ انگیجمنٹ ہی موجودہ سیاسی بحران کا حل ہے۔





