ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ہماری جوہری نئی تنصیبات پہلے سے زیادہ مضبوط اور محفوظ ہوں گی۔
ایٹمی توانائی کے ادارے کے دورے کے دوران ایرانی صدر پژشکیان کو ایٹمی تنصیبات کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔
ایرانی صدر نے کہا کہ اگر کوئی عمارتیں تباہ کی جائیں تو بھی ایران اپنے منصوبوں سے پیچھے نہیں ہٹے گا اور ہمارے سائنسدانوں کے پاس اب بھی مکمل مہارت موجود ہے۔
ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے کہا کہ ایران کو جوہری پروگرام سے متعلق مذاکرات کی بحالی کے لیے کوئی پیغام ملا ہے۔
یاد رہے کہ جون میں اسرائیل نے ایران پر شدید بمباری کی تھی جس سے 12 روزہ جھڑپیں شروع ہوئیں، اس دوران اسرائیل نے ایران کی جوہری اور عسکری تنصیبات کے ساتھ ساتھ رہائشی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا اور کئی اعلیٰ سطحی سائنسدان ہلاک ہوئے۔
امریکا نے بھی ایران کے 3 نیوکلیئر سائٹس پر حملہ کیا تھا، جس کی تصدیق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود سوشل میڈیا سائٹ ٹرتھ سوشل پر کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کبھی امریکا کے سامنے نہیں جھکے گا، سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای
صدر ٹرمپ نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ہم نے ایران کی 3 نیوکلیئر سائٹس پر کامیاب حملہ کیا ہے اور فردو ایٹمی تنصیب مکمل طور پر تباہ کردی گئی ہے۔





