توانائی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل، سردیوں میں عوام کو سہولت میسر ہوگی، احسن اقبال

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت شعبہ توانائی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے اور آر ایل این جی (RLNG) کے کنکشنز کھلنے سے سردیوں کے موسم میں عوام کو سہولت میسر ہوگی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکس نظام میں بہتری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہی ملک کی ترقی کا باعث بنے گا۔

احسن اقبال نے کہا کہ ترقی کے عمل میں پوری قوم کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

وفاقی وزیر نے مسلح افواج کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہماری افواج دہشت گردی کے خلاف برسرپیکار ہیں اور جوان اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کے جذبے کی طرح معرکہ ترقی کو بھی جیتنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : گورنر خیبرپختونخوا نے صوبے کی فلاح و بہبود کیلئے مکمل تعاون کا اعلان کر دیا

احسن اقبال نے بھارت پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہاں پاکستان دشمنی کے نام پر ووٹ حاصل کیے جاتے ہیں اور بھارتی حکمرانوں کے پاس کوئی واضح پالیسی نہیں۔

بھارتی سیاستدان اپنے عوام کے جذبات بھڑکا کر سیاسی مقاصد حاصل کرتے ہیں۔

Scroll to Top