موجیں ختم: سولر سسٹم استعمال کرنے والوں کے لیے بری خبر آگئی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سردیوں کے موسم میں دن کے دوران گرڈ بجلی کی طلب میں کمی اور سورج کی روشنی سے اضافی بجلی پیدا ہونے کے خدشے کے پیش نظر نیٹ میٹرنگ (Net Metering) کے نرخوں میں نمایاں کمی پر غور شروع کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نیٹ میٹرنگ کی قیمت 22 روپے سے کم کر کے 11 روپے 30 پیسے فی یونٹ کرنے پر غور کر رہی ہے۔

وزیراعظم نے اس حوالے سے متعلقہ حکام کو قیمتوں کا ازسرِ نو جائزہ لینے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق چھتوں پر سولر سسٹم (Solar System) کی تیز رفتار تنصیب کے باعث بجلی کی فروخت میں 3.2 ارب یونٹ کی کمی آئی، جس کے نتیجے میں ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے منافع میں 101 ارب روپے کی کمی واقع ہوئی۔

اس نقصان کے اثرات صارفین پر بھی پڑے اور ٹیرف میں 0.9 کلوواٹ آور تک اضافہ کرنا پڑا۔

پاور ڈویژن (Power Division) کی رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر یہی رجحان جاری رہا تو مالی سال 2034 تک بجلی کی فروخت میں کمی 18.8 ارب یونٹ تک پہنچ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : موسم سرماکے لیے گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول، گھریلو صارفین کے لیے اہم خبر

جس کا اثر 545 ارب روپے تک ہوسکتا ہے، اور صارفین پر فی یونٹ 5 سے 6 روپے تک اضافی بوجھ پڑ سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ معاملہ حکومت کے لیے ایک سنجیدہ توانائی بحران کی شکل اختیار کر رہا ہے، جس کے باعث وزیراعظم نے براہِ راست مداخلت کرتے ہوئے نیٹ میٹرنگ پالیسی پر نظرِ ثانی کی ہدایت دی ہے۔

Scroll to Top