ہائیکورٹ کا اعظم سواتی کو 10 دن تک گرفتار نہ کرنے کا حکم

ہائیکورٹ کا اعظم سواتی کو 10 دن تک گرفتار نہ کرنے کا حکم

پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی کو 10 روز تک کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس انعام اللہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے اعظم سواتی کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت کی۔ دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ اعظم سواتی کے خلاف مختلف مقدمات درج ہیں اور ان میں ضمانت کرانے کے لیے عدالت سے 10 دن کی مہلت درکار ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ درخواست گزار احتساب عدالت میں پیش ہونا چاہتا ہے، اس لیے اسے قانون کے مطابق عدالت میں پیش ہونے کی اجازت دی جائے۔

پشاور ہائیکورٹ نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ اس دوران احتساب عدالت یا کوئی بھی ادارہ اعظم سواتی کو کسی مقدمے میں گرفتار نہ کرے۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی۔

Scroll to Top