بھارت کے خلاف کامیابی کا کریڈٹ فیلڈ مارشل اور پاک فوج کو جاتا ہے، مریم نواز

لندن: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف جنگ میں کامیابی کا کریڈٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاک فوج کو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج پورے پاکستان کا سر فخر سے بلند ہے اور دنیا بھر کی نظریں پاکستان پر مرکوز ہیں۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ بھارت کو کرارا جواب دینے کے بعد پوری دنیا پاکستان کو سلام پیش کر رہی ہے۔

مسلح افواج نے جس بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیت کا مظاہرہ کیا، اس پر پوری قوم فخر محسوس کر رہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستانی طیاروں نے جس طرح شاندار کارکردگی دکھائی، وہ پوری دنیا کے سامنے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب دنیا پاکستان کو عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ جہاں ہمارے وزیراعظم میاں شہباز شریف جاتے ہیں، لوگ انہیں عزت دیتے ہیں اور سلام پیش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : وفاقی حکومت آج کابینہ میں ستائیسویں آئینی ترمیم کا مسودہ پیش کرے گی

سعودی عرب اور امریکہ میں ہونے والے معاہدے پاکستان کے مثبت عالمی کردار کا ثبوت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے غرور کو خاک میں ملا دیا ہے اور مسلح افواج کی کامیاب حکمتِ عملی نے دنیا بھر میں پاکستان کا وقار بڑھایا ہے۔

مریم نواز کے مطابق اب دنیا پاکستان کے ساتھ ایک نئے رویے اور احترام کے ساتھ پیش آ رہی ہے۔

Scroll to Top