تیسرا ون ڈے ،جنوبی افریقہ کا پاکستان کو آسان ہدف

فیصل آباد میں کھیلے جانے والے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیت کے لیے 144 رنز کا ہدف دیا ہے۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم 37.5 اوورز میں 143 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

کوئنٹن ڈی کاک 53 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ پریٹوریئس نے 39 اور کپتان میتھیو بریٹز 16 رنز بنائے اور ابرار احمد کا شکار ہوئے۔ پیٹر نے 16 رنز کا اضافہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : سیاسی جماعتیں اور علمائے کرام جرگہ سسٹم کے ذریعے امن کے قیام میں کردار ادا کریں،سراج الحق

پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے کیریئر کی بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ شاہین آفریدی، محمد نواز اور سلمان علی آغا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

فیصل آباد کرکٹ گراؤنڈ پرمجموعی طور پر 18 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جا چکے ہیں، جن میں پاکستان نے 14 اور جنوبی افریقہ نے 7 میچز کھیلے۔ پاکستان نے یہاں 14 میچز میں سے 10 جیتے اور 4 ہارے جبکہ جنوبی افریقہ نے یہاں 7 میں سے 3 جیتے اور 4 میں شکست کا سامنا کیا۔

یہ بھی پڑھیں : فیلڈ مارشل کا عہدہ تاحیات ہونا چاہیے، وزیر قانون کا بڑا بیان

اس سے قبل دونوں ٹیمیں ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی سیریز کھیل چکی ہیں۔ ٹیسٹ سیریز برابر رہی جبکہ پاکستان نے ٹی ٹونٹی سیریز 2-1 سے جیت لی تھی۔

پاکستان اسکواڈ میں شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، ابرار احمد، بابراعظم، فہیم اشرف، فیصل اکرم، فخر زمان، حارث رؤف، حسیب اللہ، حسن نواز، حسین طلعت، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صائم ایوب اور سلمان علی آغا شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونا دوبارہ سستا ہوگیا

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ نے پاکستان کو دوسرے میچ میں با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا تھا۔

Scroll to Top