کیا حکومت 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری نمبر گیم پوری کر پائے گی؟

حکومت نے سینیٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر نمبر آف گیم مکمل کرنے کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالملک بلوچ سے رابطہ کیا ہے اور آئینی ترامیم کے حق میں ووٹ دینے کی درخواست کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر سینیٹر رانا ثناء اللہ اور ڈاکٹر طارق فضل چودھری خصوصی طیارے کے ذریعے کوئٹہ روانہ ہوئے ہیں۔

ان کا مقصد نیشنل پارٹی کے ایک سینیٹر جان محمد بلیدی اور قومی اسمبلی کے رکن پولین بلوچ کی حمایت حاصل کرنا ہے۔

رانا ثناء اللہ اور ڈاکٹر طارق فضل چودھری سابق وزیر اعلیٰ عبدالملک بلوچ سے ملاقات کریں گے اور دو ووٹوں کی حمایت کی درخواست پیش کریں گے۔

یہ ملاقات حکومت کی کوششوں کا حصہ ہے تاکہ آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے مطلوبہ اکثریت حاصل کی جا سکے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا پیغام بھی ملاقات کے دوران سابق وزیر اعلیٰ تک پہنچایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ستائیس ویں ترمیم، شہبازشریف نے وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق واپس لینے کی ہدایت کردی

پارلیمانی کمیٹی نے ستائیسویں آئینی ترمیم کا بنیادی مسودہ منظور کر لیا ہے اور رپورٹ آج ایوان میں پیش کی جائے گی، کمیٹی نے تمام 49 ترامیم کی شق وار منظوری بھی دے دی ہے۔

اسی سلسلے میں وزیراعظم نے آج صبح سینیٹ میں حزب اقتدار کے ارکان کو ناشتے پر مدعو کیا، جبکہ اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کے لیے ناشتہ پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد کیا جائے گا۔

Scroll to Top