افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے دوسری شادی کی تصدیق کر دی

افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے اپنی دوسری شادی کی تصدیق کر دی ہے۔

اس کا اعلان انہوں نے اس وقت کیا جب ایک تقریب کے دوران ان کی ایک خاتون کے ساتھ تصاویر وائرل ہو گئی تھیں۔ راشد خان نے خود انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تصدیق کی۔

راشد خان نے کہا کہ میں نے 2 اگست 2025 کو زندگی کے ایک نئے سفر کا آغاز کیا۔ میں نے ایک ایسی خاتون سے شادی کی ہے جو محبت کی ایک مثال ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rashid Khan (@rashid.khan19)

انہوں نے مزید کہا کہ “حال ہی میں میں اپنی بیوی کو ایک تقریب میں لے گیا، اور سادہ سی بات پر لوگ مفروضے بنا رہے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ وہ میری بیوی ہیں اور ہم کسی چیز کو چھپانے کی کوشش نہیں کر رہے۔”

خیال رہے کہ راشد خان نے اپنی پہلی شادی کے بارے میں ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں : سٹار بلے باز بابراعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور ریکارڈ قائم کردیا

پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نے بین الاقوامی کرکٹ میں ایک اور اہم سنگ میل حاصل کر لیا ہے۔

جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں بابر اعظم نے اپنے بین الاقوامی کیریئر میں مجموعی طور پر 15 ہزار رنز کا ہدف عبور کر لیا۔

اپنی 370 انٹرنیشنل اننگز میں یہ اعزاز حاصل کرنے کے بعد بابر اعظم پانچویں پاکستانی بیٹر بن گئے ہیں جنہوں نے یہ سنگ میل طے کیا ہے۔

ان کی کارکردگی ٹیسٹ کرکٹ میں 4 ہزار 366، ٹی20 انٹرنیشنل میں 4 ہزار 302 اور ون ڈے میچز میں 6 ہزار 330 سے زائد رنز کے طور پر ریکارڈ کی گئی ہے۔

بابر اعظم نے بین الاقوامی کیریئر میں اب تک 31 سنچریاں اور 104 نصف سنچریاں بھی اسکور کی ہیں۔

پاکستانی کھلاڑیوں کے اس تاریخی رینک میں انضمام الحق 20 ہزار 541، یونس خان 17 ہزار 790، محمد یوسف 17 ہزار 134 اور جاوید میانداد 16 ہزار 213 رنز کے ساتھ شامل ہیں۔

Scroll to Top