نوشہرہ پولیس مقابلہ میں ایک منشیات فروش جاں بحق، دیگر فرار

نوشہرہ پولیس مقابلہ میں ایک منشیات فروش جاں بحق، دیگر فرار

نوشہرہ کے تھانہ اکوڑہ خٹک کے علاقے آدم زئی میں پولیس مقابلہ میں ایک منشیات فروش جاں بحق جبکہ دیگر منشیات فروش فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔
واقعات کے مطابق اکوڑہ خٹک کے علاقے آدم زئی میں منشیات فروشوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی ، اس دوران پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک منشیات فروش موقع پر جاں بحق ہوگیا ، جبکہ دیگر منشیات فروش فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔
اکوڑہ خٹک پولیس کی بھاری نفری کی جانب سے منشیات فروشوں کی تلاش میں علاقے سرچ آپریشن جاری ہے ۔

Scroll to Top