پرتگال نے آرمینیا کو شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے جگہ پکی کر لی

پرتگال نے کرسٹیانو رونالڈو کی غیر موجودگی کے باوجود اتوار کو شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آرمینیا کو 1-9 سے شکست دے کر گروپ ایف کی پہلی پوزیشن حاصل کی اور ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

میچ میں برونو فرنینڈس اور جواؤ نیویس نے شاندار ہیٹ ٹرک اسکور کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا اور پرتگال کو براہِ راست ورلڈ کپ کے سفر کے لیے کوالیفائی کروایا۔

کرسٹیانو رونالڈو کو گزشتہ میچ میں آئرلینڈ کے خلاف ریڈ کارڈ ملنے کے باعث معطل کر دیا گیا تھا، اس لیے وہ آرمینیا کے خلاف میچ میں شریک نہیں ہو سکے۔

تاہم ٹیم کی کامیابی پر رونالڈو نے سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ہم ورلڈ کپ میں پہنچ گئے! چلو پرتگال!

واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ اگلے سال امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں منعقد ہوگا، جس میں 48 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : خیمے ڈوب گئے، غزہ میں لاکھوں فلسطینی سردی اور بارش میں بے گھر

پرتگال مسلسل ساتویں بار اور مجموعی طور پر نویں مرتبہ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔

Scroll to Top