پشاور(محمداعجازآفریدی)خیبرپختونخوا حکومت نے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں سول سیکرٹریٹ کے 75 ملازمین کو اگلے سکیل میں ترقی دے دی ہے۔
ترقی پانے والوں میں 11 سینئر کلرک،18 سینئر سکیل سٹینو گرافر،10 جونیئرکلرکس،16 اسسٹنٹس،25 سٹینو گرافرز اور 5 پرسنل اسٹنٹ شامل ہیں ۔
محکمہ اسٹبلشمنٹ خیبرپختونخوا نے ملازمین کی ترقیوں سے متعلق الگ الگ اعلامیے جاری کردئیے۔
یہ بھی پڑھیں : کلاؤڈ فلیئر میں فنی خرابی ،پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہزاروں ویب سائٹس اچانک بند
جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق11 سینئرز کلرکس کو اسسٹنٹ کے عہدے پر ترقی دی ہے ، اسی طرح 18 سینئر سکیل سٹینو گرافرز کو پرسنل اسٹنٹ کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے ،10 جونیئرکلرکس کو سینئرکلرکس کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے جبکہ 16 اسسٹنٹس کو سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر ترقی کا اعلامیہ جاری کیا گیاہے ۔
اعلامیہ کےمطابق5 پرنسل اسسٹنٹ کو پرائیوٹ سیکرٹری کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے اور 21 سٹینو گرافرز کو سینئرز سکیل سٹینوگرافر کے عہدے پر ایکٹنگ بیس پر ترقی د ے دی گئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کے وی سی ڈاکٹر ضیاالحق ایچ ای سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرمقرر
جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ یہ ترقیاں محکمانہ ترقیاتی کمیٹی کی سفارشات اور متعلقہ قواعد و ضوابط کے مطابق عمل میں لائی گئی ہیں، ترقی پانے والے ملازمین اور افسران ایک سال کے بروبیشن پیریڈ پر رہیں گے جسے قواعد کے مطابق مزید ایک سال تک بڑھایا جاسکتاہے ۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا کے ساتھ وفاق کا غیر منصفانہ رویہ ناقابل برداشت ہے، معاون خصوصی شفیع جان
جاری ہونے والے اعلامیوں میں تمام ملازمین کے نام ، ان کے پرانے ڈیپارٹمنٹس اور نئے محکموں کے علاوہ ان کی پوسٹنگ کی تفصیلات درج ہے۔





