ڈیرہ اسماعیل خان، پولیس گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ، 2 اہلکار شہید،وزیراعلی کی مذمت

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ہتھالہ کے قریب گلوٹی روڈ پر پولیس کی بکتر بند گاڑی کو نامعلوم دہشت گردوں نے ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے نشانہ بنایا جس کےنتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید جبکہ چار زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں شہید ہوانے والوں میں ڈرائیور محمد رمضان اور کانسٹیبل سیف الرحمن شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں حوالدار شاہد، کانسٹیبل محبوب عالم، کانسٹیبل آصف اور کانسٹیبل کفایت شامل ہیں۔ دھماکے کی جگہ گاؤں ملنگ کے قریب بتائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : الیکشن کمیشن کا بڑا اقدام! عملے کو دھمکانے اور عوام کو اُکسانے پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو نوٹس جاری

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ملوث دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، محمد سہیل آفریدی نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے آئی جی پولیس سے فوری رپورٹ طلب کی ہے اور کہا کہ ملوث عناصر کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں تاریخی قدم! ریڑھی بانوں کو قانونی تحفظ اور حقوق فراہم کیے جائینگے

انہوں نے کہا کہ اس قسم کے بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ مزید مضبوط عزم کے ساتھ جاری رہے گی۔

وزیراعلی نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ مزید مضبوط عزم کے ساتھ جاری رہے گی، شہید پولیس اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : وفاقی محصولات کی تقسیم میں عدم توازن! پنجاب لاڈلہ، باقی صوبے محروم ،مزمل اسلم کا بڑا الزام

سہیل آفریدی نے کہاکہ امن کے قیام اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،صوبائی حکومت قیام امن کے لیے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔

Scroll to Top