اسلام آباد: وفاقی حکومت نے قومی اور صوبائی اسمبلی کی چند نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے دوران سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے فوجی دستے تعینات کر دیے ہیں۔
حکام کے مطابق انتخابی حلقوں میں فوجی دستے 22 سے 24 نومبر تک موجود رہیں گے اور ریزرو فورس کے طور پر ڈیوٹی سر انجام دیں گے تاکہ انتخابات کے دوران امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔
فوجی تعیناتی ان حلقوں میں ہوگی:
ہری پور این اے 18
فیصل آباد این اے 96 اور این اے 104
ساہیوال این اے 143
ڈی جی خان این اے 185
لاہور این اے 129
یہ ضمنی انتخابات اتوار کے روز منعقد ہوں گے، اور فوج کے علاوہ متعلقہ سکیورٹی ادارے بھی حلقوں میں تعینات رہیں گے۔
وزارت داخلہ نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کر کے متعلقہ حکام کو کاپیاں ارسال کر دی ہیں، تاکہ تمام تیاریاں مکمل کی جا سکیں اور انتخابی عمل شفاف اور محفوظ طریقے سے مکمل ہو۔
یہ بھی پڑھیں : ضمنی انتخابات کا فیصلہ کل، الیکشن مہم ختم، جلسے جلوسوں پر پابندی
جبکہ دوسری جانب قومی اور صوبائی اسمبلی کی 13 نشستوں پر ضمنی انتخابات کل اتوار کو ہوں گے۔
جس کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے انتخابی مہم ختم ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس دوران جلسے، جلوس، ریلیاں اور کارنر میٹنگ پر پابندی ہوگی۔
وفاقی حکومت نے ضمنی انتخابات کے دوران سکیورٹی کے انتظامات کے لیے فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ وزارت داخلہ نے اس تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
پاک فوج تھرڈ ٹیئر اور کوئیک ری ایکشن فورس کے طور پر تعینات ہوگی، اور لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، ڈی جی خان، مظفر گڑھ، سرگودھا، ہری پور اور میانوالی کے حلقوں میں امن و امان برقرار رکھنے کی ذمہ داری ہوگی۔ فوجی دستے 22 سے 24 نومبر تک تعینات رہیں گے۔
انتخابی حلقوں میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔ این اے 129 لاہور میں ن لیگ کے حافظ نعمان اور آزاد امیدوار ارسلان احمد کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوگا۔





