اوگرا نے آر ایل این جی کی قیمتوں میں معمولی ردوبدل کا اعلان کر دیا

گیس صارفین کیلئے بری خبر، اوگرا نے قیمتوں میں اضافہ کر دیا

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے رواں مالی سال کے لیے گیس کی اوسط قیمتوں میں 7.14 فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

اوگرا کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی (SNGPL) کے صارفین کے لیے گیس کی نئی قیمت 1852 روپے 80 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی (SSGCL) کے صارفین کے لیے قیمت 1777 روپے 2 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کر دی گئی ہے۔

اوگرا نے واضح کیا کہ اس سے قبل قیمتوں میں اوسط 8 فیصد کمی کی خبریں گردش کر رہی تھیں، تاہم رواں مالی سال کے لیے گیس کی قیمتوں میں کمی نہیں بلکہ اضافہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں کمی کی سفارش کر دی

یاد رہے کہ گزشتہ دن آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سوئی نادرن اور سوئی سدرن گیس کمپنیوں کی مالی ضروریات کا جائزہ لے کر مالی سال 2025-26ء کے لیے اوسط مقررہ قیمت میں کمی کی سفارش کر دی تھی۔

اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے صارفین کے لیے 3 فیصد جبکہ سندھ اور بلوچستان کے لیے 8 فیصد کمی کی تجویز دی گئی تھی۔

اعلامیے کے مطابق سوئی نادرن (SNGPL) کی اوسط قیمت کمی کے بعد 1804.08 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن (SSGCL) کی نئی اوسط مقررہ قیمت 1549.41 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو طے کی گئی ہے۔

اوگرا نے کہا کہ گیس قیمتوں میں کمی صارفین کے مفاد اور مالی نظم و ضبط کے تحت کی گئی ہے، جبکہ پاکستان ایل این جی کے مؤخر کارگوز کا اثر بھی صارفین کے حق میں ایڈجسٹ کیا گیا ہے۔

کمپنیوں کے مالی پہلو پر بھی کارروائی کی گئی ہے؛ ایس این جی پی ایل کے لیے 13.565 ارب روپے اور ایس ایس جی سی ایل کے لیے 47.315 ارب روپے ایڈجسٹ کیے گئے ہیں۔ اوگرا نے وفاقی حکومت سے کیٹیگری وائز گیس قیمتوں پر مشاورت کی درخواست کر دی ہے۔

Scroll to Top