یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئےخوشخبری، پاکستان میں یکم دسمبر 2025 سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صنعتی و سرکاری ذرائع کے مطابق آئندہ پندرہ روز کے لیے تیل کی قیمتوں میں 6.35 روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے، جس سے ٹرانسپورٹ، زراعت اور دیگر شعبوں کو ریلیف ملے گا۔

ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی سپلائی میں اضافہ اس متوقع کمی کی اصل وجہ ہے۔ خلیجی خطے کے بڑے ریفائننگ کمپلیکس کویت کی الزور ریفائنری کی متعدد یونٹس کی بحالی کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی فراہمی بہتر ہوئی ہے، جس کا اثر پاکستان کی درآمدی قیمتوں پر بھی پڑا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات میں متوقع قیمتوں کی تفصیل13 روزہ عالمی ڈیٹا کی بنیاد پر قیمتوں میں کمی کا اندازہ کچھ یوں ہے:

پیٹرول
متوقع کمی: 3.70 روپے فی لیٹر
موجودہ قیمت: 265.45 روپے
ممکنہ نئی قیمت: 261.75 روپے فی لیٹر

ہائی اسپیڈ ڈیزل (High Speed Diesel)
متوقع کمی: 4.28 روپے فی لیٹر
موجودہ قیمت: 284.44 روپے
ممکنہ نئی قیمت: 280.16 روپے فی لیٹر

مٹی کا تیل (Kerosene Oil)
متوقع کمی: 0.73 روپے فی لیٹر
موجودہ قیمت: 194.34 روپے
ممکنہ نئی قیمت: 193.61 روپے فی لیٹر

لائٹ ڈیزل آئل (Light Diesel Oil)
متوقع کمی: 6.35 روپے فی لیٹر
موجودہ قیمت: 170.80 روپے
ممکنہ نئی قیمت: 164.45 روپے فی لیٹر

معاشی ماہرین کے مطابق، اگر عالمی مارکیٹ میں یہی رجحان برقرار رہا تو آنے والے مہینوں میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کا بھی امکان ہے، جس سے مہنگائی کے دباؤ میں کمی آسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سہیل آفریدی کیخلاف مقدمات پر ہائیکورٹ کا بڑا حکم، 9 دسمبر تک

Scroll to Top