امریکی موبائل نیٹ ورک کمپنی ٹی موبائل نے اپنے صارفین کیلئے آئی فون 18 پرو مفت حاصل کرنے کی نئی پیشکش متعارف کرادی ہے، تاہم آفر سے فائدہ اٹھانے کیلئے صارفین کو مخصوص شرائط پوری کرنا ہوں گی۔
کمپنی کے مطابق اس پیشکش سے فائدہ اٹھانے کیلئے صارفین کو ٹی موبائل کا ’’ایکسپیرئنس بِیانڈ‘‘ پلان اختیار کرنا ہوگا۔ نئے صارفین اپنا موجودہ موبائل نمبر ٹی موبائل پر منتقل کرکے اس آفر سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
جبکہ موجودہ صارفین اہل فون ٹریڈ اِن کرکے آئی فون 18 پرو حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔
ٹی موبائل کے مطابق آئی فون 18 پرو کی قیمت پر مکمل رعایت 36 ماہانہ بل کریڈٹس کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : آئی فون 18 پرو اور پرو میکس میں بڑی سافٹ ویئر خرابی سامنے آ گئی
اس کا مطلب ہے کہ صارفین کو مکمل کریڈٹس حاصل کرنے کیلئے تین سال تک متعلقہ پلان برقرار رکھنا ہوگا۔
تاہم آفر کے تحت آئی فون کی مکمل قیمت پر عائد مقامی سیلز ٹیکس صارفین کو پیشگی ادا کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ ہر لائن کیلئے 35 ڈالر کی ڈیوائس کنکشن فیس بھی وصول کی جائے گی۔
کمپنی کے مطابق یہ پیشکش فی الحال صرف امریکا میں دستیاب ہے اور مخصوص اہلیت و شرائط پوری کرنے والے صارفین ہی اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔





