دوستی کے جذبے نے ٹرائی نیشن سیریز کو یادگار بنا دیا، چیئرمین پی سی بی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے پاکستان کی شاندار کارکردگی پر ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ٹیم نے بہترین کھیل اور ٹیم ورک سے سری لنکا کو فائنل میں شکست دی اور سیریز کو یادگار بنا دیا۔

محسن نقوی نے کپتان سلمان آغا، کوچ مائیک ہیسن اور تمام کھلاڑیوں کو عمدہ حکمت عملی، بے مثال اتحاد اور مہارت کی بنیاد پر کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے سری لنکن کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی محبت، خلوص اور کھیل کی اصل روح نے پاکستانی قوم کے دل جیت لیے۔

چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ سری لنکن ٹیم کی کھیل کا جذبہ اور سیریز کے دوران پیش کردہ پروفیشنلزم تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور اس نے سیریز کو صرف میچوں کی جیت نہیں بلکہ دوستی اور کھیل کے جذبے کی یادگار بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: سہ ملکی سیریز ،پاکستان نے فائنل میں سری لنکا کو شکست دیدی

واضح رہے پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے ہرا کر ٹی20 ٹرائی سیریز جیت لی ہے۔

سری لنکا 114 رنز پر آل آؤٹ ہوئی جس میں شاہین آفریدی، محمد نواز اور صائم ایوب کی اہم وکٹیں شامل تھیں۔

پاکستان نے ہدف 19 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، بابر اعظم 37 اور صائم ایوب 36 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ کپتان سلمان آغا اور صاحبزادہ فرحان نے بھی اہم کردار ادا کیا۔

Scroll to Top