کے پی میں گورنر راج، وفاقی حکومت پی ٹی آئی کو فرار کا موقع دے رہی ہے، عنایت اللہ

کے پی میں گورنر راج، وفاقی حکومت پی ٹی آئی کو فرار کا موقع دے رہی ہے، عنایت اللہ

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، عنایت اللہ خان کا موقف، وفاقی حکومت پی ٹی آئی کو سیاسی فرار کا موقع فراہم کر رہی ہے

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے حوالے سے جماعت اسلامی خیبرپختونخوا نے اپنے موقف کا اعلان کر دیا ہے۔ عنایت اللہ خان، امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا شمالی اور سابق صوبائی وزیر، نے کہا ہے کہ 2022 میں پی ڈی ایم کی جانب سے جو سیاسی غلطی کی گئی تھی، وہ 2025 میں دوبارہ دہرا رہی ہے۔

عنایت اللہ خان نے کہا کہ اس وقت خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اپنی کرپشن، بدعنوانی اور نااہلی کے بوجھ تلے دب چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی خود ایسا موقع چاہتی ہے کہ انہیں سیاسی طور پر فرار کا راستہ ملے، اور وفاقی حکومت بھی انہیں اس موقع کی سہولت فراہم کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ صورتحال صوبے میں جمہوری عمل اور سیاسی استحکام کے لیے خطرہ ہے، اور صوبائی حکومت کی نااہلی عوام کے اعتماد کو مزید کمزور کر رہی ہے۔ عنایت اللہ خان نے واضح کیا کہ جماعت اسلامی خیبرپختونخوا اس سیاسی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور عوام کو کسی بھی ممکنہ سیاسی سازش سے آگاہ کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ گورنر راج کی بحث اس وقت اٹھائی گئی ہے تاکہ موجودہ سیاسی بحران میں پی ٹی آئی کو سہولت فراہم کی جائے، جبکہ عوام کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ عنایت اللہ خان نے صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ عوام کے مفاد میں اقدامات کریں اور سیاسی کھیل کے بجائے صوبے کی ترقی اور امن و امان کو ترجیح دیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی، مین ہول میں گرنیوالے 3 سالہ بچے کی 14 گھنٹوں بعد لاش نکال لی گئی

Scroll to Top