پی ٹی آئی کارکنان نےپشاور اسلام آباد موٹروے بند کردی،مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں نے صوابی انٹرچینج پر پشاور-اسلام آباد موٹروے کو بند کر دیا جس کی وجہ سے مسافر دونوں اطراف میں پھنس گئے اور شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

مسافروں نے پختون ڈیجیٹل سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ صبح سے سڑک پر پھنسے ہوئے ہیں اور موٹروے کی بندش کی وجہ سے انہیں شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

پی ٹی آئی کارکنان نے سواتی ضلع میں موٹروے پر احتجاجی ریلی کی جس میں ان کا مطالبہ تھا کہ قید پی ٹی آئی بانی عمران خان اور پارٹی رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے ساتھ ساتھ عمران خان کے اہل خانہ سے ملاقات بھی کروائی جائے۔

اس سے قبل احمد نیازی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھاکہ آج کا احتجاج بانیِ پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ہے۔

ان کے مطابق موٹروے کو صوابی کے مقام پر بند کیا جائے گا اور احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک بہنوں کی جانب سے احکامات موصول نہیں ہو جاتے۔

دوسری جانب عمران خان کی بہن عظمی خانم نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ سابق وزیراعظم صحت مند ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : بنوں خودکش حملے کے شہداء کی نماز جنازہ ادا

Scroll to Top