محمد اعجاز آفریدی
پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ مانسہرہ سمیت پانچ افسروں کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کردئیے ۔
تبدیل ہونے والے افسران میں 4 کا تعلق پراونشل مینجمنٹ سروس اور ایک کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس ہے ، اس سلسلے میں محکمہ اسٹبلشمنٹ خیبرپختونخوا نے اعلامیہ جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کارکنان نےپشاور اسلام آباد موٹروے بند کردی،مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا
محکمہ اسٹبلشمنٹ کی جانب سے جاری ہونے والے الگ الگ اعلامیوں کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ مانسہرہ ہاجرہ سامی کو تبدیل کرکے ان کی خدمات ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کے حوالے کئے گئے ہیں جبکہ تعیناتی کے منتظر گریڈ 18 کے پی ایم ایس آفیسر ماروی ملک شیر کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ مانسہرہ تعینات کیا گیاہے۔
اسی طرح ایک اور اعلامیہ کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری انرجی اینڈ پارو ڈیپارٹمنٹ محمد شہباز خان خٹک کو اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر کرک اور گریڈ 17 کے پی ایم ایس احمد معیظ کو ڈپٹی سیکرٹری انرجی اینڈ پاور تعینات کیا گیاہے ۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں بڑے پیمانے پر افسران کے تقرری و تبادلے
اعلامیہ کے مطابق گریڈ 17 کے پی ایم ایس جمیل شاہ کو ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کندار تورغر کی خالی آسامی پر تعینات کیا گیاہے۔





