وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبے میں گورننس ہے، اس لیے عوام نے ہمیں تیسری بار منتخب کیا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے پشاور میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پشاور کے عوام کے لیے 100 ارب روپے کے بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں گورننس موجود ہے، اس لیے عوام نے انہیں تیسری بار منتخب کیا اور گورننس کی کمی وہاں ہے جہاں آئی ایم ایف نے چارج شیٹ جاری کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پانچ ہزار تین سو ارب روپے عوام کے ٹیکس کے پیسے ہیں اور ایلٹ مافیا نے ان کا غلط استعمال کیا لیکن حکومت اس پیسے کو عوام تک پہنچائے گی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے پشاور کے لیے سو ارب روپے کا پیکج بھی پیش کیا جس میں پانچ ہزار بیڈز کا میڈیکل کمپلیکس، رنگ روڈ اور جی ٹی روڈ پر انڈر پاسز شامل ہیں۔
سہیل آفریدی نے سیکیورٹی اور آپریشنز پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ تنقید ہمیشہ پالیسیوں پر کی جاتی ہے، نہ کہ تنقید برائے تنقید۔
انہوں نے کہا کہ ایک بندہ ایک فیصلہ کرتا ہے، دوسرا آ کر دوسرا کرتا ہے اور حکومت عوام کے مفاد میں جو اقدامات کرے گی، اس کا ساتھ دیں گے۔
وزیراعلیٰ نے بانی پی ٹی آئی وہ نمل یونیورسٹی کے قیام، آئین میں ترامیم اور ملک میں اتحاد کے لیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی جلد نااہل ہو جائیں گے، فیصل واوڈا کا دعویٰ
انہوں نے کارکنوں کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا اِنہیں تکلیف ہوتی ہے تو ہم بھی اُنہیں تکلیف پہنچائیں گے، پاکستان کے مفاد میں جو ہوگا، ہم اُن کا ساتھ دیں گے۔





