بانی پی ٹی آئی اقتدار کے لیے کسی کو بھی باپ بنا لیتا ہے، خواجہ آصف

Pakistan SCO Summit 2026

وزیر دفاع خواجہ آصف نے بانی پی ٹی آئی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب انہیں اقتدار چاہیے ہوتا ہے تو وہ کسی کو بھی اپنے مقاصد کے لیے استعمال کر لیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما اور کارکن صبح و شام اداروں پر حملے کرتے ہیں اور اسی وجہ سے آئی ایس پی آر کا جواب آیا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ موقع پرست لوگ کبھی شہدا کے اہل خانہ سے ہمدردی نہیں کرتے اور بانی کے رویے کی مخالفت کرنا سیاستدانوں اور پی ٹی آئی کے لیے بھی فرض ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی کے الفاظ اور رویے پر صرف آئی ایس پی آر نہیں بلکہ پوری قوم کو جواب دینا چاہیے۔

وزیر دفاع نے دہشت گردوں کے حملوں کے حوالے سے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کبھی ان کی مذمت نہیں کی اور اقتدار کے لیے ملک کی بنیادی سلامتی کو نظر انداز کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملکی سلامتی اور دہشت گردوں کے خلاف موقف وہ بنیادی چیز ہے جس پر سب کو اتفاق کرنا چاہیے۔

خواجہ آصف نے افغان طالبان کے حوالے سے بھی کہا کہ وہ گارنٹی دینے کو تیار نہیں کہ ان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی مائنس ون پر نہیں آئی تو پوری پارٹی مائنس ہو گی، فیصل واوڈا

وزیر دفاع خواجہ آصف نے پختونوں کی حب الوطنی کو بھی سراہا اور کہا کہ پختون اتنے ہی بڑے پاکستانی ہیں جتنے پنجابی اور سندھی ہیں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top