اورکزئی: مالی بحران کے باعث مشتی میلہ ہسپتال کی او پی ڈی بند، ملازمین کا احتجاج

اورکزئی. خیبر پختونخوا کے ضلع اورکزئی میں واقع ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مشتی میلہ شدید مالی بحران کے باعث او پی ڈی سروسز کو بند کر دیا گیا۔

ہسپتال کے ڈاکٹرز، نرسز، انتظامیہ اور کلاس فور ملازمین نے گزشتہ پانچ ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف آج ہسپتال کے باہر احتجاج ریکارڈ کرایا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ فنڈز کی کمی کے باعث اسپتال میں ادویات مکمل طور پر ختم ہو چکی ہیں، جس سے ایمرجنسی وارڈ میں مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہسپتال کی موجودہ حالت میں مریضوں کی دیکھ بھال ممکن نہیں رہی اور یہ صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا اسمبلی ملازمین کی ڈگریوں کی جانچ پڑتال شروع

دوسری جانب، ہسپتال کی بندش سے اورکزئی اور ضلع خیبر کے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، اور انہیں علاج کے لیے کوہاٹ اور پشاور جانا پڑ رہا ہے، جس سے ان کے لیے مزید مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

Scroll to Top