شفیع جان کی رہنمائی میں خیبرپختونخوا میں صحت کا تاریخی انقلاب، اربوں روپے کے نئے اسپتال منصوبے شروع، عوام کے لیے جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں صحت کے شعبے میں تاریخی انقلاب کا آغاز ہو گیا ہے۔ صوبائی حکومت نے اربوں روپے کے نئے اسپتال منصوبے شروع کر دیے ہیں، جن کا مقصد عوام کو بہتر اور جدید طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ یہ اعلان معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ شفیع جان نے کی
شفیع جان کے مطابق ملک کے دس بڑے سرکاری ہسپتالوں میں سے دو اسپتال پشاور میں آپریشنل ہیں۔ پشاور کے تین بڑے اسپتالوں میں مجموعی طور پر 4,720 بیڈز موجود ہیں، جن میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے 1,870 بیڈز، خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے 1,600 بیڈز اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے 1,250 بیڈز شامل ہیں۔
مزید براں، پشاور میں پانچ ہزار بیڈز پر مشتمل نیا اسپتال بنایا جائے گا جبکہ صوبے میں مزید چار اسپتال تعمیر کیے جائیں گے، جن میں ہر ایک میں ایک ہزار بیڈز ہوں گے۔ شفیع جان نے کہا کہ صوبائی حکومت اپنے وسائل سے 100 ارب روپے نقد ادا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، جبکہ وفاق پر کے پی کو 4,000 ارب روپے واجب الادا ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وسائل کے باوجود اسلام آباد کا سب سے بڑا ہسپتال صرف 1,200 بیڈز پر مشتمل ہے، جبکہ خیبرپختونخوا میں صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے منصوبے جاری ہیں۔ شفیع جان نے یہ بھی بتایا کہ صوبے میں 65 ڈیمز کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے، جس سے پانی کے وسائل میں اضافہ اور زرعی ترقی کو بھی فروغ ملے گا۔
یہ اقدامات صوبے میں صحت کی سہولیات کو فروغ دینے اور عوام کو بہتر طبی خدمات فراہم کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں، جس سے خیبرپختونخوا میں صحت کے شعبے میں ایک نیا اور تاریخی انقلاب متوقع ہے۔





