ایبٹ آباد، ڈاکٹر وردہ قتل کیس کا مرکزی ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

ایبٹ آباد میں ڈاکٹر وردہ قتل کیس کا اہم مفرور ملزم شمریز پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

ایبٹ آباد میں چھاپے کے دوران ملزم نے پولیس پر فائرنگ کی جس کے جواب میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شمریز کو گولیاں مار کر قابو پا لیا۔

ذرائع کے مطابق شمریز وردہ قتل میں مفرور ہونے کے ساتھ ساتھ اس سے قبل بھی قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا۔

پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے گزشتہ دس روز کے دوران متعدد چھاپے مارے جس کے بعد یہ کارروائی ممکن ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر وردہ کیس،صوبائی حکومت نے جے آئی ٹی تشکیل دیدی

واضح رہے ڈاکٹر وردہ قتل کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ، ڈی پی اوایبٹ آباد ہارون رشید کو جےآئی ٹی سے ہٹا کر سونیا شمروز کو شامل کرلیا گیا۔

 ڈاکٹر وردا قتل کیس کی تحقیقات کے دوران ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید کو جے آئی ٹی سے ہٹا دیا گیا ہے اور ان کی جگہ اے آئی جی سونیا شمروز کو شامل کر لیا گیا ہے۔

جے آئی ٹی کی سربراہی چیئرمین صوبائی انسپکشن ٹیم خیام حسن کر رہے ہیں، ٹیم نے گزشتہ روز 30 سے زائد افراد کے بیانات قلم بند کیے، جن میں ڈاکٹر وردا کے اہل خانہ اور پولیس اہلکار و افسران شامل ہیں۔

جے آئی ٹی پانچ دن میں اپنی رپورٹ تیار کر کے چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا کو پیش کرے گی، تاکہ کیس کی تحقیقات مکمل کی جا سکیں اور قانونی کارروائی کے لیے ضروری اقدامات کیے

Scroll to Top