تحریک تحفظ آئین پاکستان نے قومی مذاکراتی کمیٹی کی جانب سے بلائی گئی قومی کانفرنس میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی نے تحریک تحفظ آئین پاکستان سے رابطہ کر کے انہیں قومی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کو آج باضابطہ دعوت نامہ موصول ہوا، تاہم قیادت نے کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تحریک سے وابستہ ذرائع کے مطابق بانی پاکستان تحریک انصاف نے مذاکرات کا اختیار تحریک تحفظ آئین پاکستان کو دے رکھا ہے اور تمام مذاکرات اسی پلیٹ فارم کے تحت ہوں گے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ قومی مذاکراتی کمیٹی کی قومی کانفرنس 7 جنوری کو اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی، جس میں مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، پاکستان تحریک انصاف، جمعیت علمائے اسلام اور جماعت اسلامی کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: صوبے کے مسائل پریس کانفرنس یا گالم گلوچ سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے حل ہونگے، گورنر خیبر پختونخوا
اس کے علاوہ ایم کیو ایم، ق لیگ، بلوچستان عوامی پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی اور دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی کانفرنس میں مدعو کیا جائے گا۔





