شہدائے اے پی ایس یونیورسٹی پر آج تک ایک اینٹ بھی نہ لگ سکی، اختیار ولی

شہدائے اے پی ایس یونیورسٹی پر آج تک ایک اینٹ بھی نہ لگ سکی، اختیار ولی

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی نے کہا ہےکہ شہدائے اے پی ایس یونیورسٹی نوشہرہ کے لیے 631 کنال اراضی حاصل کی گئی مگر آج تک ایک اینٹ بھی نہیں لگائی گئی۔

پختون ڈیجیٹل پوڈ کاسٹ میں پی ٹی آئی کےصوبے میں یونیورسٹیاں بنانے کےدعوے پر درعمل دیتے ہوئے اختیار ولی کا کہنا تھاکہ شہدائے اے پی ایس یونیورسٹی نوشہرہ کے لیے 631 کنال اراضی حاصل کی گئی مگر آج تک ایک اینٹ بھی نہیں لگائی گئی۔پی ٹی آئی والے جو یونیورسٹی بتا رہے ہیں وہ یہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا یونیورسٹی آف شانگلہ کی منظوری بھی بہت پہلے ہوئی ہےاور نگران دور میں مکمل ہوئی ہے ،موجودہ اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد کے دورضلعی ناظم اعلیٰ میں انہوں نے جوڈیشل کمپلیکس کیلئے ایک بلڈنگ بنائی تھی اور پی ٹی آئی حکومت نے اسے یونیورسٹی میں تبدیل کردیا اور ایک عارضی یونیورسٹی بنائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا پاکستان سٹیزن پورٹل کی براہ راست نگرانی کا اعلان

انہوں نے مذید کہاکہ پی ٹی آئی والے دعوی کرتے ہیں کہ انہوں نے 14یونیورسٹیاں بنائی ہیں اور عوام سمجھتی ہے کہ شاید یہ پشاور یونیورسٹی کی طرح بڑی یونیورسٹیاں ہوں گی لیکن جب آپ ان کا جائزہ لیتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ ان یونیورسٹیوں کی منظوری بہت پہلے ہوئی ہے اور ان کا اس میں کوئی کردار نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ ان یونیورسٹیوں کی مثال عمران خان دور کے لنگرخانوں اور مسافروں خانوں جیسی ہے۔

Scroll to Top