نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے جنگ زدہ غزہ، سوڈان اور کانگو میں لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے 3 لاکھ ڈالر کی ہنگامی امداد کا اعلان کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس امداد میں سے ہر ملک کو ایک ایک لاکھ ڈالر فراہم کیا جائے گا،
جس سے وہاں کے تنازعات سے متاثرہ علاقوں میں تعلیم کے مواقع بڑھانے میں مدد ملے گی۔
ملالہ یوسفزئی نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ ان لڑکیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتی ہیں جو تنازعات اور زندگی کی سختیوں کا سامنا کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ نے ایران کو کھلا پیغام دے دیا: مظاہرین کی جانوں کا خون بے جواب نہیں رہے گا
انہوں نے حکومتوں پر زور دیا کہ وہ لڑکیوں کے تعلیم کے حق کو یقینی بنائیں، بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ جنگی جرائم کرنے والوں کے خلاف عالمی قوانین پر عمل درآمد کروائیں، اور عوام کو کہا کہ وہ بچوں کے مستقبل کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کے ساتھ تعاون کریں۔
یہ اقدام ملالہ کی لڑکیوں کی تعلیم کے عالمی مشن کا حصہ ہے، جس کا مقصد تنازعات کے شکار علاقوں میں لڑکیوں کو تعلیم کے مواقع فراہم کرنا اور ان کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہے۔





