پشاور یونیورسٹی شدید مالی اور انتظامی بحران کی لپیٹ میں آچکی ہے۔
جامعہ پشاور کی جائنٹ ایکشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں یونیورسٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔
اجلاس میں جائنٹ ایکشن کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ پشاور یونیورسٹی کو وفاق کے حوالے کیا جائے کیونکہ صوبائی حکومت مالی اور انتظامی طور پر جامعہ پشاور کو چلانے میں ناکام ہوچکی ہے۔
اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ یونیورسٹی کو شدید مالی بحران کا سامنا ہے جس کے باعث ملازمین اور اساتذہ کو تنخواہوں کی ادائیگی میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
جائنٹ ایکشن کمیٹی نے خبردار کیا کہ اگر فوری طور پر فنڈز جاری نہ کیے گئے تو کلاسز کے بائیکاٹ سمیت سخت احتجاجی لائحہ عمل اختیار کیا جا سکتا ہے۔
اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ جامعہ پشاور کے لیے فوری ہنگامی پیکج کا اعلان کیا جائے تاکہ تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہونے سے بچ سکیں۔





