موبائل پیکجز مہنگے ہونے کی وجوہات سامنے آ گئیں

موبائل پیکجز مہنگے ہونے کی وجوہات سامنے آ گئیں

وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے سینیٹ اجلاس میں موبائل آپریٹرز کے ماہانہ سپرکارڈ پیکجز کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے حوالے سے تحریری وضاحت پیش کی ہے۔

شزا فاطمہ نے بتایا کہ موبائل آپریٹرز نے ماہانہ کارڈز کی قیمتوں میں 20 سے 50 فیصد تک اضافہ کیا ہے جس کی بنیادی وجہ ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عرب ممالک کی پاکستانیوں کے لیے ویزا پالیسی میں نرمی،حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی

وزیر آئی ٹی نے مزید کہا کہ ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 44 فیصد کمی بھی قیمتوں میں اضافے کا اہم سبب ہے۔

انہوں نے کہاکہ پالیسی ریٹ میں 7 سے 22 فیصد تک اضافہ ہونے سے ٹیلی کام آپریٹرز کی مالیاتی لاگت بڑھ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا حکومت کا غیر قانونی طورپرمقیم افغان مہاجرین کے خلاف سخت کاروائی کا آغاز

شزا فاطمہ کے مطابق گزشتہ پانچ سال میں موبائل صنعت کی اوسط سالانہ آمدنی میں نمو صرف 9 فیصد رہی ہے۔

Scroll to Top