خیبر پختونخوا میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی،فلیش فلڈ وارننگ جاری

گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا سلسلہ کب سے شروع ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی جاری کر دی

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائوں کا سلسلہ ملک میں داخل ہوچکا ہے اور 19جنوری تک برقرار رہے اور سلسلے کی شدت میں بیس جنوری سے اضافے کی توقع ہے ۔

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہو چکا ہے اور یہ 19 جنوری تک برقرار رہے گا۔ سلسلے کی شدت میں 20 جنوری سے اضافہ متوقع ہے، جو 21 جنوری سے ملک کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔

ذرائع کے مطابق، 19 جنوری تک گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں، گرج چمک کے ساتھ بارش اور ہلکی سے درمیانی برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 18 سے 20 جنوری کے دوران مری، گلیات اور گرد و نواح میں بارش اور برفباری کا امکان ہے، جبکہ 20 سے 23 جنوری کے دوران گلگت بلتستان، کشمیر، اسلام آباد، مری، گلیات، خطہ پوٹھوہار، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، ساہیوال، ملتان، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور ڈویژن کے اضلاع میں بارش کی توقع ہے۔

پشاور، ہزارہ، مالاکنڈ، مردان، کوہاٹ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن کے اضلاع میں اکثر مقامات پر وقفے وقفے سے تیز ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

20 جنوری کی رات سے 23 جنوری کے دوران مری، گلیات، چترال، دیر، سوات، کالام، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، وادی نیلم، باغ، حویلی اور راولا کوٹ میں شدید برفباری متوقع ہے۔

اس کے علاوہ، 21 اور 22 جنوری کو بلوچستان اور 22 اور 23 جنوری کو سندھ کے بیشتر علاقوں میں تیز ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کی توقع ہے۔ اس دوران کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، ہرنائی اور ژوب میں درمیانی سے شدید برفباری متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے عوام کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں شدید بارش، برفباری اور تیز ہواؤں کے باعث احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں، خاص طور پر پہاڑی اور برفانی علاقوں میں سفر کرتے وقت حفاظتی اقدامات لازمی کیے جائی۔

Scroll to Top