حکومتِ پاکستان نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کی مشروط اجازت دے دی ہے تاہم واضح فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستانی ٹیم ایونٹ میں بھارت کے خلاف کوئی میچ نہیں کھیلے گی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ کا باضابطہ بائیکاٹ کر دیا ہے۔

اس فیصلے کا اطلاق صرف پاک بھارت میچ پر ہوگا جبکہ پاکستان دیگر ٹیموں کے خلاف ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت یا عدم شرکت سے متعلق مختلف پہلوؤں پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے آسٹریلیا کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش کردیا
ملاقات میں قومی مفاد، سیکیورٹی صورتحال اور سفارتی امور کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان ورلڈ کپ میں شرکت کرے گا، تاہم بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا اصولی مؤقف برقرار رکھا جائے گا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کی وجوہات سامنے آگئی ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارت کے ساتھ میچ نہ کھیلنے کی وجوہات میں آئی سی سی کے بعض فیصلوں پر تشویش اور بنگلا دیش کے ساتھ اظہار یکجہتی شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان یہ موقف رکھتا ہے کہ جے شاہ کے مبینہ جانبدارانہ فیصلوں نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو انڈین کرکٹ کونسل میں تبدیل کر دیا ہے اور انصاف و برابری کے اصولوں کو متاثر کیا ہے۔