جنوبی وزیرستان میں خسرہ سے 2 بچے جاں بحق، تحصیل شکئی میں ایمرجنسی نافذ

جنوبی وزیرستان میں خسرہ سے 2 بچے جاں بحق، تحصیل شکئی میں ایمرجنسی نافذ

لوئر کی تحصیل وادیٔ شکئی اور سانگہ میں خسرہ کے نتیجے میں ایک بچہ اور ایک بچی جاں بحق ہو گئے۔ مقامی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق جاں بحق بچی کے والدین ایم آر ایم ویکسینیشن مہم سے انکاری تھے، جس کے باعث بچی کو خسرہ کے خلاف حفاظتی ٹیکہ نہیں لگایا جا سکا۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ مقامی ڈاکٹرز نے بچوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال میں داخل کرانے کی ہدایت کی تھی، تاکہ انہیں فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔ تاہم بروقت علاج نہ ہونے کے سبب یہ المناک واقعہ پیش آیا۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے مزید کہا کہ تحصیل شکئی میں خسرہ کی صورتحال کے پیشِ نظر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ محکمہ صحت نے مقامی آبادی سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی بچوں کی ویکسینیشن یقینی بنائیں اور حفاظتی ٹیکوں میں تاخیر نہ کریں تاکہ مزید اموات کو روکا جا سکے۔

محکمہ صحت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو خسرہ کے مزید کیسز سامنے آ سکتے ہیں، خاص طور پر ایسے علاقوں میں جہاں ویکسینیشن کمزور یا والدین مہم سے انکاری ہوں۔

Scroll to Top