پاکستان کا نمیبیا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان کا نمیبیا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستان نے نمیبیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے 35 ویں میچ میں پاکستان نے نمیبیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ کولمبو میں ٹاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ “ہمارے اوپر کوئی پریشر نہیں، ہم میچ کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ ہم نے یو ایس اے کے خلاف اچھا کھیلا اور آج بھی اپنی بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔”

پاکستان ٹیم میں آج کے میچ کے لیے دو اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ٹیم سے شاہین آفریدی اور ابرار احمد کو باہر رکھا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ سلمان مرزا اور خواجہ نافع کو شامل کیا گیا ہے۔

میچ کولمبو کے سنالیز اسپورٹس کلب میں کھیلا جائے گا اور مقامی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے شروع ہوگا۔ یہ میچ پاکستان کے لیے بہت اہم ہے کیونکہ ٹیم کی کارکردگی سپر ایٹ مرحلے میں کوالیفائی کرنے کے امکانات پر اثر ڈال سکتی ہے۔

Scroll to Top