بجلی اور گیس کے ٹیرف نظام میں بڑی تبدیلی کی تیاری جاری ہے، سبسڈیز اب آمدن کے مطابق دی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے بجلی اور گیس کے سبسڈی نظام میں بڑی تبدیلی کی تیاری شروع کر دی ہے.
موجودہ نظام جس میں سبسڈیز استعمال کی بنیاد پر دی جاتی ہیں، اس کی جگہ آمدن کی بنیاد پر سلیب سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔
پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق نئے ماڈل کے تحت گھریلو آمدنی کے مطابق سبسڈیز کا تعین کیا جائے گا تاکہ وسائل کا زیادہ مؤثر اور منصفانہ استعمال ممکن ہو سکے۔
اس کے علاوہ یہ اصلاحات آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدوں کی روشنی میں حتمی شکل دی جائیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاور ڈویژن نے ٹیرف کے نئے ماڈل پر کام شروع کر دیا ہے اور جلد اس کی عملی منظوری متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صارفین کے لیے خوشخبری: بجلی کے ٹیرف اور چارجز میں ردوبدل
نئے نظام سے سبسڈیز کا دائرہ اور تقسیم زیادہ شفاف اور منصفانہ ہو جائے گا، جبکہ کم آمدنی والے صارفین کی مالی مدد برقرار رکھی جائے گی۔





