نادرا نے شہریوں کے لیے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے گاڑیوں کی ملکیت کی منتقلی کے عمل کو مکمل طور پر ڈیجیٹل کر دیا ہے۔
اب خریدار اور فروخت کنندہ کو بائیو میٹرک تصدیق کے لیے دفاتر کے چکر کاٹنے کی ضرورت نہیں ہوگی، یہ سہولت اب پشاور میں بھی میسر ہوگی۔
نادرا اور اسلام آباد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے اعلامیہ کے مطابق یہ سہولت “پاک آئی ڈی” موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے فراہم کی گئی ہے۔
صارفین اب اپنے سمارٹ فون سے کہیں سے بھی بائیو میٹرک تصدیق مکمل کر سکتے ہیں، چاہے وہ ملک کے اندر ہوں یا بیرونِ ملک۔
اس اقدام سے سمندر پار پاکستانیوں کے لیے بھی بڑی سہولت پیدا ہوئی ہے کیونکہ اب وہ پاکستان آئے بغیر اپنی گاڑیوں کی منتقلی کا عمل با آسانی مکمل کر سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: نادرا کا متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کے لیے خصوصی سہولت کا اعلان
نادرا حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ڈیجیٹل وژن کے تحت شہری سہولت، شفافیت اور بروقت خدمات کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے۔





