ساؤتھ ایشین اولمپک کمیٹی کا اجلاس: گیمز کی تاریخوں کا حتمی فیصلہ

  ساؤتھ ایشین اولمپک ایگزیکٹو کمیٹی نے 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ گیمز اگلے سال 23 جنوری سے 31 جنوری تک پاکستان میں منعقد ہوں گے۔ لاہور، فیصل آباد اور اسلام آباد میں مختلف مقابلے ہوں گے۔

ساؤتھ ایشین اولمپک ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس لاہور میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عارف سعید کی سربراہی میں ہوا، جس میں گیمز کی تاریخوں کی منظوری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں ٹی ایم اے مردان میں سنگین بے ضابطگیاں، قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان

اجلاس میں ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا کی پیرس اولمپکس میں میڈلز کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی، اور شرکا نے کہا کہ ان کھلاڑیوں نے جنوبی ایشیا کو عالمی سطح پر اجاگر کیا اور برصغیر کے نوجوانوں کو متاثر کیا۔

سیکرٹری سپورٹس پنجاب کا کہنا تھا کہ 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز کے لئے تمام تیاریاں مکمل ہیں اور یہ گیمز خطے میں کھیلوں کی ترقی کے لئے اہم قدم ہیں۔

Scroll to Top