پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور صوبائی اسمبلی کے رکن، فضل الہی نے پرویز خٹک کی حالیہ وفاقی کابینہ میں شمولیت پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔
پختون ڈیجیٹل سے بات کرتے ہوئے فضل الہی نے کہا کہ اس شمولیت سے صوبائی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے، تاہم پرویز خٹک نے کابینہ میں شامل ہو کر سیاسی حیثیت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں سب سے ذیادہ جھوٹ تحریک انصاف والے بولتے ہیں، پرویز خٹک
فضل الہی نے مزید کہا کہ پرویز خٹک کا کابینہ میں شامل ہونے سے صوبے کی حکومتی پوزیشن میں کوئی اہم تبدیلی نہیں آئے گی، لیکن ان کی سیاسی حیثیت کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے اور ان کے سیاسی مستقبل پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
یہ ردعمل اس وقت سامنے آیا جب پرویز خٹک نے وفاقی حکومت کی کابینہ میں شمولیت اختیار کی، جس کے بعد پی ٹی آئی میں اختلافات کی خبریں سامنے آئیں۔ فضل الہی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ہر جگہ پرویز خٹک کا پیچھا کرے گی اور ان کی سیاسی حیثیت پر نظر رکھے گی۔