ڈیرہ اسماعیل خان میں مہنگائی بے قابو، انتظامیہ خاموش ، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

ڈیرہ اسماعیل خان میں مہنگائی بے قابو، انتظامیہ خاموش ، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

ڈیرہ اسماعیل خان میں مہنگائی بے قابو، انتظامیہ کی جانب سے جاری نرخ ناموں پر عمل نہ ہوسکا،

کھجور سمیت کئی سبزیوں کے ریٹ لسٹ کمپلینٹ سیل سے غائب تفصیلات کے مطابق شہریوں نے پختون ڈیجیٹل کے رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر چیز مہنگا ہے

اس سے یہ ثابت ہوا کہ انتظامیہ زیرہ ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ۔شہری نے با ت کرتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ ہر دکاندار اور ریڑھی بان کا اپنا ریٹ ہے ۔جس کی وجہ سے مجھے بہت فرق محسوس ہوگیا ہے ۔میں آخر پر یہی کہوں گا کہ انتظامیہ توجہ دیں اور خاص کر اس مہینے میں انتظامیہ نے کمپلنٹ سیل لگائے ہوئے ہیں

لیکن میرے خیال میں یہ فضول ہے ۔دوسری شہری نے رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کا مہینہ ہے کل جو چیز سو روپے کا تھا آج دو سو روپے کا ہوگیا ہے ۔لیکن ہم کیا کریں ہم مجبور ہے ۔یہ موجودہ مہنگائی میں غریب آدمی کا گزر بسر بہت مشکل ہے

۔کمپلینٹ سیل میں رپورٹر نے بیٹھے ہوئے شخص سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ سیل قائم کیا ہے جو لوگ بھی شکایت کرینگے انشااللہ ازالہ کرینگے

Scroll to Top