سیاسی مسائل کا حل پارلیمنٹ سے نکلے گا، گالم گلوچ سے نہیں، رانا ثنااللہ

پرویز خٹک خیبرپختونخوا حکومت کی حکمت عملی میں مؤثر کردار ادا کرسکتے ہیں: رانا ثنا

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کی حکومت بار بار اسلام آباد پر چڑھائی کی تیاری کرتی ہے اور اس کے پیچھے پرویز خٹک کی مؤثر قیادت کی ضرورت ہو سکتی ہے۔

 رانا ثنا اللہ نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرویز خٹک خیبرپختونخوا کی ایک اہم اور مؤثر شخصیت ہیں اور وہ اس معاملے میں ایک اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت، اسلام آباد پر چڑھائی کے لیے تیار ہو رہی ہے، اور وہ سن رہے ہیں کہ عید کے بعد دوبارہ ایسا کوئی پروگرام ترتیب دیا جا رہا ہے۔ رانا ثنا اللہ نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ خیبرپختونخوا حکومت کے پاس ترقیاتی کاموں کی بجائے اسلام آباد پر چڑھائی کرنے پر زیادہ زور دیا جا رہا ہے۔

پرویز خٹک کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت کے پی کے حوالے سے ایک مؤثر کردار ادا کرسکتے ہیں اور ان کی موجودگی میں مثبت اثرات ظاہر ہو سکتے ہیں۔ رانا ثنا نے کہا کہ یہ بات اہم ہے کہ پرویز خٹک کے بارے میں کئی سوالات اٹھ رہے ہیں، اور ان کی شمولیت میں کئی زاویے ہو سکتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اتحادی حکومت ہے اور کبھی بھی ن لیگ حکومت کا دعویٰ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی حکومت کی ہر مشاورت میں شامل ہے اور وزیراعظم شہباز شریف نے سو دن کے بعد کابینہ میں مزید اراکین کے اضافے کا عندیہ دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں شیخ وقاص خود مفرور ،پرویز خٹک کا کابینہ میں شمولیت ،اثرات بعد میں آئینگے،سینئر صحافی

رانا ثنا اللہ نے امریکی صدر ٹرمپ کے حوالے سے بھی بات کی، کہ جو خبریں گردش کر رہی تھیں کہ امریکہ میں کچھ ہونے جا رہا ہے، وہ حقیقت میں کچھ بھی نہیں تھا، اور ٹرمپ کے بارے میں کچھ کہنا مشکل ہے کیونکہ ان کا بیانیہ بدلتا رہتا ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت کے اعتماد کی سب سے بڑی وجہ معیشت کی بہتری ہے، اور ساتھ ہی اڈیالا جیل میں موجود افراد کے ساتھ بات چیت کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے۔

Scroll to Top