محسن نقوی کو کرکٹ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے: ارباب خضر حیات خان

پشاور: معروف سیاسی شخصیت ارباب خضر حیات خان نے پختون ڈیجیٹل سے بات کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی پر زور دیا ہے

 کہ وہ کرکٹ کی بہتری کے لیے فوری اقدامات کریں۔ ارباب خضر حیات خان نے کہا کہ محسن نقوی کو کرکٹ کی جانب اپنی توجہ مرکوز کرنی چاہیے اور اس کھیل کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کرنا چاہئیں۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ کی عالمی سطح پر بہت بڑی پہچان رکھتا ہے، لیکن اس کی ترقی کے لیے اہم قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں محسن نقوی کا ایشین کرکٹ کونسل کے صدر بننے کی توقع

ارباب خضر حیات خان نے وزارت داخلہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزارت داخلہ اس حوالے سے مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہے اور اسے اپنی ذمہ داریوں پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔

Scroll to Top