فیفا ورلڈ کپ: امریکا نے آسٹریلیا کو ہرا کر 96 سالہ تاریخ بدل دی

فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے گروپ ڈی کے اہم مقابلے میں امریکا نے آسٹریلیا کو 0-2 سے شکست دے کر نہ صرف ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا بلکہ ٹورنامنٹ کی 96 سالہ تاریخ میں ایک منفرد ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔

سیٹل میں کھیلے گئے میچ میں امریکی ٹیم نے ابتدا ہی سے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور گیند پر اپنی برتری برقرار رکھی۔ میچ کے دوران امریکا کا بال پوزیشن 63 فیصد رہا، جبکہ آسٹریلوی دفاع مسلسل دباؤ کا شکار دکھائی دیا۔

امریکی ٹیم کو 11ویں منٹ میں اس وقت برتری حاصل ہوئی جب آسٹریلیا کے دفاعی کھلاڑی کیمرون برجس بدقسمتی سے گیند اپنے ہی گول میں پہنچا بیٹھے، جس سے امریکا کو 0-1 کی سبقت مل گئی۔

پہلے ہاف کے اختتام سے قبل ایلکس فری مین نے ایک خوبصورت گول اسکور کرکے امریکی برتری کو دگنا کردیا اور اسکور 0-2 ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں : ڈاکٹر ماہ نور کیس میں نیا موڑ، حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے جارحانہ حکمت عملی اپنائی اور متعدد مواقع بھی حاصل کیے، تاہم کوئی بھی ٹیم مزید گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ یوں میچ کا اختتام امریکا کی 0-2 سے کامیابی پر ہوا۔

اس فتح کے ساتھ امریکا نے فیفا ورلڈ کپ کی 96 سالہ تاریخ میں پہلی بار مسلسل دو میچ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

گروپ ڈی میں امریکی ٹیم 6 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے اور اگلے مرحلے کے لیے اپنی جگہ بھی پکی کرچکی ہے، جبکہ آسٹریلیا کو ٹورنامنٹ میں آگے بڑھنے کے لیے اپنے اگلے میچ میں کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔

Scroll to Top