ناقص تفتیش پر کارروائی،تھانہ اوگی میں تفتیشی افسر معطل ،ایس ایچ او کو شوکاز نوٹس

ناقص تفتیش پر کارروائی،تھانہ اوگی میں تفتیشی افسر معطل ،ایس ایچ او کو شوکاز نوٹس

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ، شفیع اللہ گنڈا پور نے تھانہ اوگی میں درج ایک مقدمہ میں ناقص تفتیش پر سخت ایکشن لیتے ہوئے تفتیشی افسر کو معطل کر دیا، جبکہ ایس ایچ او اور او آئی آئی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا

‎7 دنوں کے اندر جواب جمع کرانے کی ہدایت۔ڈی پی او مانسہرہ نے واضح کیا کہ تفتیشی عمل میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور پولیس کے نظام میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو ہدایت دی کہ وہ خود تفتیشی عمل کی نگرانی کریں اور اسے مزید شفاف اور مؤثر بنانے کے لیے فوری اقدامات کریں۔

ڈی پی او مانسہرہ نے کہا کہ محکمہ پولیس میں سزا و جزا کا عمل جاری رہے گا تاکہ عوام کو انصاف کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔

انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت دی کہ وہ ایمانداری، محنت اور دیانتداری کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں تاکہ قانون کی حکمرانی کو یقینی بنایا جا سکے۔

Scroll to Top