گلگت بلتستان کے نو منتخب وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ کی حلف برداری کی تقریب میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی شرکت کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نو منتخب وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان 6 جولائی کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ تقریبِ حلف برداری چیف منسٹر سیکرٹریٹ گلگت میں منعقد کی جائے گی جس میں سیاسی و حکومتی شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی بھی تقریب میں شرکت کا امکان ہے، جس کے لیے دعوت ناموں کی تقسیم کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ کا انتخاب 22 جون کو عمل میں آیا تھا، جس کے تحت پاکستان پیپلز پارٹی کے امجد حسین ایڈووکیٹ بلامقابلہ وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے تھے۔
تقریبِ حلف برداری کے موقع پر نئی حکومت کے آئندہ لائحہ عمل اور انتظامی امور سے متعلق اہم سیاسی شخصیات کی شرکت بھی متوقع ہے۔





