ڈی جی آئی ایس پی آر کچھ دیر بعد اہم پریس کانفرنس کرینگے

ڈی جی آئی ایس پی آر کچھ دیر بعد اہم پریس کانفرنس کرینگے

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج کچھ دیر بعد اہم پریس کانفرنس کریں گے، جس میں بلوچستان کی موجودہ سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پریس کانفرنس میں بلوچستان میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، دہشت گردی کے حالیہ واقعات، سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں اور دہشت گرد عناصر کے خلاف جاری آپریشنز پر تفصیلی مؤقف پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر صوبے میں سرگرم دہشت گرد تنظیموں کی کارروائیوں، حالیہ دہشت گرد حملوں، سرحدی صورتحال اور بلوچستان میں امن و استحکام کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے متعلق بھی میڈیا کو آگاہ کریں گے۔ اس دوران دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز کی پیش رفت اور سکیورٹی فورسز کی کامیابیوں پر بھی روشنی ڈالے جانے کا امکان ہے۔

پریس کانفرنس میں قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز، ریاست مخالف عناصر کی سرگرمیوں اور مبینہ بیرونی مداخلت سے متعلق اہم نکات بھی زیرِ بحث آنے کی توقع ہے۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر حالیہ سکیورٹی صورتحال کے تناظر میں ریاستی اداروں کے مؤقف کو تفصیل سے بیان کیا جائے گا۔

Scroll to Top