مہمند کے علاقے ساگی بالا میں بنیادی سہولیات کا فقدان ، بجلی غائب ، سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا
ضلع مہمند کے علاقے ساگی بالا 21ویں صدر میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے ، مہمند اور باجوڑ کے سنگم پر واقعہ علاقے کے عوام نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے علاقے کوکوئی توجہ نہیں دی جارہی ، علاقے میں کوئی سہولت موجود نہیں ۔
اہلیان علاقہ نے کہا کہ دورافتادہ علاقوں کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کی جائیں ، ساگی بالا میں رمضان کے مہینے میں بھی بجلی غائب ہے ، شہریوں کو مشکلات کا سامنا ، اصلاح احوال کا مطالبہ